عینک اور لینزز سے نجات بزریعہ لیزر ٹیکنالاجی

عینک اور کنٹیکٹ لینز سے مکمل نجات ممکن ہے۔

بزریعہ لیزر درستگی نظر کیا ہے؟

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دور کی نظر کی کمزوری اور دھندلے پن کا علاج ممکن ہے جس کی وجہ سے عینک اور کنٹیکٹ لینز سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکتی ہے۔

دور کی نظر میں خرابی اور دھندلاپن کیا ہوتا ہے؟

وہ لوگ جن کی دور کی نظر کمزور ہو یا انہیں چیزیں دھندلی نظر آتی ہوں تو یہ ان کی آنکھ کی بناوٹ یا قورنیہ کی عدم درستگی کی بناء پر ہوتا ہے۔ جسے لیزر سے درست کر دیا جاتا ہے۔

اِس عمل کے کیا فوائد ہیں؟

لیزر سے قورنیہ کی قوت کو تبدیل کر دیا جاتا ہے جس سے اِس کی فوکس یعنی مرکوز کرنے کی صلاحیت بحال ہو جاتی ہے اور آپ عینک یا کنٹیکٹ لینز کے بغیر دیکھنے لگتے ہیں جس سے آپ کی ذات اور شخصیت میں اعتماد بیدا ہوتا ہے کھیلوں میں شرکت کا لطف بڑھ جاتا ہے اور ایسے پیشہ ورانہ فرائض کی تکمیل آسان ہو جاتی ہے جس کیلئے درست نظر مطلوبہ اہلیت میں شامل ہو اور خصوصاََ ان نوجوانوں کیلئے جو ایسے اِداروں میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہاں ہوں۔

لیزر ٹیکنالوجی کیسے کارگر ہوتی ہے؟

لیزر ٹیکنالوجی ایک مہین سی لیزر شعاع کے ذریعے آنکھ کے قورنیہ کی حالت کو درست کر دیتی ہے۔ اس لیزر شعاع سے قطعی کوئی حدت یا تابکاری پیدا نہیں ہوتی۔

اِس عمل میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اِس عمل میں قریباََ پندرہ منٹ صرف ہوتے ہیں اور اِس لیے داخلے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اِس عمل کی کامیابی کی شرح کیا ہے؟

چھیانوے فیصد سے زائد لوگوں کو عینک یا کنٹیکٹ لینز سے چھٹکارا مل جاتا ہے اور باقی ماندہ افراد کا عینک پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی ادارے ایف ڈی اے کی منظور کردہ ہے۔

کیا اس میں بینائی کو خطرہ ہے؟

دس لاکھ افراد کی نظر اس عمل سے درست کی جا چکی ہے کسی خاص پیچیدگری کا کوئی قابل ذکر واقعہ نہیں ہوا۔ تاہم پیچیدگی سے مبرا ہونے کا تاثر غلط ہے اور پیچیدگی پیدا ہونے کا امکان 1/1000 موجود رہتا ہے۔

علاج کے بعد کتنی دیر آرام کی ضرورت ہوتی ہے؟

نظر درست کرانے کے عمل سے گزرنے کے بعد ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس کے بعد آپ روزمرہ کے معاملات شروع کر سکتے ہیں۔

کیا نظر مستقل طور پر درست ہو جاتی ہے؟

جی ہاں! اِس علاج سے دور کی نظر اور دھندلا پن ہمیشہ کیلئے درست ہو جاتا ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے نظر درست کرنے کے عمل سے کون لوگ زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد جن کو دور کی عینک یا کنٹیکٹ لینز لگانے پڑتے ہوں۔ اِس ٹیکنالاجی سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا جو لوگ عینک یا کنٹیکٹ لینز سے اُکتا چکے ہوں۔

کیا لیزر سے علاج کے بعد بھی عینک کی ضرورت پیش آسکتی ہے؟

جی ہاں اِس کا امکان 5 سے 10 فیصد ہے۔ تاہم یہ نمبر عام طور پر بہت ہلکا ہوتا ہے ایک سال کے عرصے میں دوبارہ لیزر لگائی جا سکتی ہے۔

Address

House#14, Block G-3 Phase-1 WAPDA Town, Lahore, Punjab

Phone

+92 311 1000 366
+92 300 4401 151

Email

eyeacuity@gmail.com

Book Your Appointment

Scroll to Top