جب زجاجی جیلی سکڑتی ہے تو پردہ ءِ بصارت پر کھنچاوُ پیدا کرتی ہے ۔جس کے نتیجے میں چمک کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ چمک صرف ایک سیکنڈ یا اس سے بھی کم عرصے کے لئے رہتی ہے ۔مگر عام طور پر بار بار واقع ہوتی ہے ۔ وہ آنکھ کی حرکت کے ساتھ ایک اندھیرے کمرے میں زیادہ واضح ہو سکتی ہے ۔ اسکی ایک عام وجہ عمر ہے ۔ عمومی طور پر چوتھی یا پانچوی دھائی میں زجاجی جیلی پردہ ءِ بصارت سے علیحدہ ہونے لگتی ہے۔ بعض لوگوں کو دردِ شقیقہ کے ساتھ ایک مختلف قسم کی چمک کا تجربہ ہو سکتا ہے ۔ یہ مختلف رنگوں کی جلتی بجھتی روشنیاں ہو سکتی ہیں۔جوکہ مسلسل پندرہ منٹ کی مدت کے لئے موجود رہ سکتی ہیں۔ یہ روشنی مرکز میں پیدا ہو کر آہستہ آہستہ بصری میدان کے کناروں کی طرف سفر کرتی ہے۔ سر درد عمومی طور پر ایک طرف اور شدید ہوتا ہے۔
Popular Search
phaco