کالے موتیے کی اقسام و علامات درج ذیل ہیں۔
بسا اوقات آنکھ کی قدرتی ساخت اس طرح ہوتی ہے کہ قرنیہ اور پتلی کے درمیان پانی کے اخراج کا رستہ بند ہو جاتا ہے اوردباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں روشنی کے گرد رنگ دار دائرےنظر آسکتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے مریض دباؤ اچانک بہت زیادہ بڑھنے سے شدید درد کے ساتھ بھی آتے ہیں۔ آنکھ کے اندر سوزش ہونے، سفید موتیے کے زیادہ پک جانے اور چوٹ وغیرہ کی صورت میں پتلی آگے قرنیہ یا پیچھے عدسہ کے ساتھ جڑ جاتی ہے اوردباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس صورت میں بھی درد ہو سکتا ہے۔اکثر پانی کے اخراج کا رستہ بظاہر کھلا ہوتاہے۔ لیکن وہ باریک مسام جن سے پانی گزرتا ہے ان میں تنگی یا رکاوٹ کی وجہ سے پانی پوری طرح نہیں گزرپاتااوردباؤ آہستہ آہستہ بڑھتا رہتا ہے اور تھوڑا تھوڑا کر کے نظر کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔عام طور پر اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اور مریض کواحساس نہیں ہوتا حتی کہ نظر کو بہت زیادہ اور ناقابل تلافی نقصان پہنچ جاتا ہے۔ اس لیے اس کو نظر کا