fbpx

نظر کے مرکز کا بگاڑ (Macular Degeneration)

مرکزِ نظر کیا ہے؟

مرکزِ نظر آنکھ کے پردہءِ بصارت کا ایک چھوٹا سا مرکزی حصہ ہے۔ جو تیز نگاہی کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہمارے پڑھنے ،چہرے  پہچاننے، گاڑی چلانے ،ٹیلیویژن دیکھنے، کمپیو ٹر استعمال کرنے اور باریک بینی سے کیے جا نے والے کسی کام کی صلاحیت کا انحصار مرکزِ نظر کی صحت پر ہے۔

مرکزِنظر کا بگاڑ کیا ہے؟

مرکزِ نظر کا بگاڑ  ایک ایسی حالت ہے۔جس میں آنکھ کا مرکزِ نظر بگڑ جاتا ہےاور اس کی وجہ سے مرکزی نظر ختم ہو جاتی ہے۔

کیا مرکز ِنظر کا بگاڑ صرف عمر کی وجہ سے ہی ہوتا ہے؟

مرکزِنظر کا بگاڑ عموماً ان لوگوں کو متا ثرکرتا ہے۔ جن کی عمر 65سال سے زیادہ ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے اس حالت کو بیان کرنے کے لیے”مرکزِنظر کا بگاڑ بوجہ عمر” کی اصطلاح کا استعمال  کیا جاتا ہے۔تاہم بعض ادویات مرکزِنظر کا بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں۔اور کچھ معاملات تو موروثی بھی ہوتے ہیں۔جیسے    سٹارگار ٹ نامی بیماری ((Stargardt Disease جو بچوں اور نوجوانوں کو متا ثر کر سکتی ہے۔

کیا یہ سچ ہےکہ مرکزِنظر کا بگاڑ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے؟

ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔جیسے کہ اوزون کی باریک ہوتی تہہ کی  وجہ سے ہما رے ماحول میں بالائے بنفشی روشنی کی زیادتی، لوگوں کی لمبی عمر ، ماحولیاتی آلودگی، سگریٹ نوشی، خوراک کی کمی اور موٹا پا وغیرہ۔ایک اور وجہ ہماری بڑھتی ہوئی عمر والی آبادی بھی ہو سکتی ہے۔کیونکہ مرکزِنظر کے بگاڑکا خطرہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ  زیادہ  بڑھتاچلا جاتاہے۔اگرچہ مرکزِنظر کے بگاڑ سے بچنےکا کوئی یقینی طریقہ نہیں ہے۔لیکن  جب آپ باہر جائیں تو نظر کی عینک یا دھوپ کی عینک جو بالائے بنفشی شعاعوں سے 100 فیصد بچاتی ہے۔اور چھجےدارٹوپی کا استعمال بھی  کریں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال بھی رکھیں۔

مرکزِنظر کے بگاڑ کا سب سے زیادہ خطرہ کس کو ہے؟

اگر آپ کی عمر 65سال سے زیادہ ہے،آپ سگریٹ پیتے ہیں ، سفید  فام ہیں یا آپ کے خاندان میں کسی کو مرکزِنظر کا بگاڑ ہےتو آپ کو اس بیماری کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔اگر آپ کلورو قوئنChloroquine) (، ڈپریشن یا مایوسی اور نیند کے امراض کی دوائیاں لیتے ہیں۔ تب بھی آپ کو اس بیماری کا خطرہ ہے۔

کیا مرکزِ نظر کے بگاڑ سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے؟

ڈاکٹرزکے مطابق مرکزِنظر کے بگاڑ سے  بچنے کی کوئی یقینی صورت نظر  نہیں آتی۔ تحقیق ظاہر کرتی ہےکہ بالائے بنفشی روشی اور ممکنہ طور پر نیلی روشی اس مسئلے کی وجوہات ہیں۔اس لیے دھوپ کی عینک جو ان سورج کی شعاعوںکو روکتی ہیں وہ تحفّظ  فراہم کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ آپ جو کھاتے ہیں وہ بھی آپ کے مرکزِنظر پر اثر  کرتا ہے۔محققین کا خیال ہےکہ مختلف حیاتینی مرکبات اور نمکیات پر مشتمل دوائیں   مرکزِنظر کے بگاڑ سے بچاؤ میں مدد دے سکتے ہیں۔ورزش کرنے اور سگریٹ ترک کرنے سے بھی آپ مرکزِنظر کے بگاڑ کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں ۔

مرکزِنظر کے بگاڑ کی علامات اور نشانیاں کیا ہیں؟

مرکزِنظر کے بگاڑ کی علامات میں سیدھی لکیرو ں کا لہردار نظر آنا، نظر کی دھندلاہٹ اور مرکزی نظر میں بننے والے تاریک حِصّےشامل ہیں۔اس سے پہلے کہ آپ میں علامت ظاہر ہوں آپ کی آنکھوں کے معالج کو اس کی نشانیاں مل سکتی ہیں۔اس لیے آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ ابتدائی مرحلے  کی تشخیص میں  مدد دیتا ہے۔ایک طریقہ یہ بھی ہےکہ اگر آپ کو یہ  مسائل ہو رہے ہیں ۔تو ایک  ایمز لر جالی Amsler Grid)) کو دیکھیں۔یہ ایک چارٹ ہےجس میں کالی  لکیریں گراف کی شکل میں ترتیب دی گئی ہیں۔ ایک ایمزلر جالی ((Amsler Grid  سیدھی لکیروں اور ایک مرکزی نقطے پر مشتمل  ایک معائنہ کارڈہوتا ہے۔ جس کو مرکزِنظر کا بگاڑ ہو اسے یہ لکیریں دھندلی یا لہردار نظر آتی ہیں۔ اور مرکز میں  کچھ تاریک حِصّے بھی نظر آتے ہیں۔

مرکزِنظر کے بگاڑ کی مختلف اقسام کو ن سی ہیں؟

مرکزِنظر کے بگاڑ کی درجہ بندی “خشک “یا “تر” میں کی گئی ہے۔

خشک قسم(Dry Type)  تر کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔(تقریباً90فیصد مریضوں میں)  یہ عمر کی زیادتی اور مرکزِنظر کے خلیوں کےسکیٹر نے ، مرکزِنظر میں روغن  کے جمع ہونے یا ان دونوں وجوہات کے نتیجے میں واقع ہوتی ہے۔

تر قسم(Wet Type) میں  آنکھ  کے پردہ  ءِبصارت میں خون کی نئی نالیاں  بن جا تی ہیں ۔اور خون  میں سے رطوبت رِسنے لگتی ہے۔جس کے اخراج سے  پردہءِ بصارت کے خُلیات مرنے لگتے ہیں اور مرکزی نظر میں تاریک نقطے پیدا ہو جاتے ہیں۔

کیا مرکزِنظر کا بگاڑ قابلِ علاج ہے؟

مرکزِنظر کا  بگاڑ قابلِ علاج نہیں ہے۔لیکن  علاج سے اُسکے بڑھنے کو  کم کیا جا سکتا ہےیا ترقسم میں پیش  روی  سے روکا جا سکتا ہے ۔ اس لیے جتنی جلدی تشخیص ہو جائے ،علاج اور بچاؤ کے لحاظ سےاتنا ہی اچھا ہے۔

مرکزِنظر کے بگاڑ کا کیا علاج فی الحال موجود ہے؟

لوسینٹس نامی ٹیکے ((Injection Lucentisکو جون2006 میں ترقسم کے مرکزِنظر کے بگاڑ کے علاج کے لیے( FDA) ایف۔ڈی۔اے سے منظوری ملی۔ جس نے مزید نظر ضائع ہونے سے بچانے میں مثبت نتائج دیئے۔لوسینٹس((Lucentisسے بینائی بہتر بھی ہوئی ہے۔یہ دوا آنکھ کے اندرونی پچھلے  حِصّے میں غیر معمولی خون کی نالیاں بننے سے روکتی ہے۔ایسی طرح ایک دوسری آف لیبل دووائی جسے اےواسٹین  (Avastin)   کہتے ہیں۔ لوسینٹسLucentis)  (کی طرح  کام کرتی ہے۔( Aflibercept)      اےفلی برسیپٹ ایک اور دوا  ہےجو تر قسم کے مرکزِ نظر کے بگاڑ کے علاج میں موثر پائی گئ ہے۔وژیوڈائن  Visudyne)  (    مرکزِنظر کے تر قسم کے بگاڑ کے علاج کے لیےپہلی دوائی تھی۔ جس کو خاص طور پر ان مریضوں کے لیےاستعمال کیا جاتا تھا ۔جن میں مرکزِنظر کے نیچے روابیتی خون کی نالیاں  موجود تھیں ۔وژیوڈائن   (   (Visudyne   اور لیزر کو   فوٹوڈائی نیمک طریقہ علاج  میں استعما ل کیاجاتا ہے۔ان دنوں وژیوڈائن (Visudyne)  بہت ہی کم استعمال ہوتی ہے۔چند معالج نامیاتی حیاتیں زنک جیسے نمکیات تجویز کرتے ہیں۔جو ایک تحقیق کے مطابق مریض میں مرکزِنظر کے انتہائی بگاڑ کے خطرے کو 28 فیصد تک کم کرتی ہیں۔جن مریضوں کو مرکزِنظرکے بگاڑ کی وجہ سے بینائی کے مسائل ہوں، انھیں ضعفِ بصارت کے آلات سے پڑھنے،کمپیوٹر استعمال کرنے اور دیگر کاموں میں مدد مل سکتی ہے۔

Address

House#14, Block G-3 Phase-1 WAPDA Town, Lahore, Punjab

Phone

+92 311 1000 366
+92 300 4401 151

Email

eyeacuity@gmail.com

Book Your Appointment

Scroll to Top