کیا کالے موتیا کا علاج ممکن ہے؟

کیا کالے موتیا کا علاج ممکن ہے؟


اگرچہ کالے موتیے کی وجہ سے ضائع شدہ نظر بحال نہیں ہو پاتی تاہم بروقت تشخیص اور علاج سے نظر کو مزید خراب ہونے اور مکمل زایل ہونے سے بچاؤ ممکن  ہے۔ کالا موتیا لا علاج نہیں ہے ۔علاج مرض کی کیفیت کے مطابق ادویات، لیزر یا آپریشن کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔آجکل بہت سی مؤثر ادویات قطروں کی صورت میں تجویز کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ بعض اقسامِ کالا موتیا میں لیزر شعاعوں کے ذریعے بھی اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ کالے موتیے کی جراحی میں بھی بہت سی ترقی ہو چکی ہے ۔ مختلف اقسام کی ادویات، صمام(Valve ) اور دھاتی نالیوں (Tubes) کے استعمال سے عملِ جراحیِ کالا موتیا کی کامیابی کا امکان پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ ۔ لیکن یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کالے موتیے کے لیے معائنے کی ضرورت تا حیات رہتی ہے۔ لیزر یا آپریشن کی ضرورت باربار پیش آسکتی ہے اور ان کے بعد بھی ادویات کا استعمال ہمیشہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

Address

House#14, Block G-3 Phase-1 WAPDA Town, Lahore, Punjab

Phone

+92 311 1000 366
+92 300 4401 151

Email

eyeacuity@gmail.com

Book Your Appointment

Scroll to Top