آنکھ ایک ایسے کرے(Sphere) کی شکل کے مشابہ ہوتی ہے جس کے اندر خلا ہو۔ ایسی چیز کو اپنی شکل برقرار رکھنے کے لیے مناسب اندرونی دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً ایک فٹ بال سے ہوا نکال دیں تو پچک جاے گا جب کہ زیادہ ہوا بھرنے سے پھٹنے کا خدشہ ہوتاہے۔اسی طرح آنکھ بھی بہت کم دباؤ(IOP) پرسُکڑ کر ختم ہو جاتی ہے جبکہ زیادہ دباؤ (IOP)بھی آنکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔اس مرض میں سب سے زیادہ آنکھ اور دماغ کو ملانے والی عصبِ باصرہ (Optic Nerve) متاثر ہوتی ہے۔جس سے اس کے اعصاب(Fibers) آہستہ آہستہ ختم اور احاطہ ءِنظر کو نقصان پہنچانا شروع ہو جاتے ہیں۔ اورآنکھ اور دماغ کا رابطہ کمزور ہوتے ہوتے بالاآخر منقطع ہو جاتا ہے۔
Popular Search
phaco
آنکھ کااندرونی دباؤ کیسے بنتا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟
< 1 min read