آنکھ کا نارمل دباؤ اگرچہ دوسرے عوامل سے مشروط ہے۔ مگر عمومی طورپر 10سے20 ملی میٹر کے درمیان نارمل سمجھا جاتا ہے۔ یہ دباؤ مختلف اوقات میں تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ دباؤ کو اس نارمل سطح پر برقرار رکھنے کے لیے آنکھ کے اندر پُتلی (Iris)کے پیچھے پانی (Aqueous Humor)بنتا رہتا ہےجوکہ پتلی کے آگے اور قرنیہ کے درمیان زاویہ سے خارج ہوتا رہتا ہے۔ پانی کے بننے اور خارج ہونے کے درمیان توازن نارمل دباؤ برقرار رکھتاہے۔ اگر کسی وجہ سے پانی بننے کا عمل زیادہ یا اخراج کا رستہ (Angle)تنگ یا بند ہو جائے تو یہ توازن بگڑ جاتا ہے اورآنکھ کا دباؤ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
Popular Search
phaco
آنکھ کا دباؤ کس طرح بڑھتا ہے؟
< 1 min read