فیکو(Phaco)نامی جدید طریقہ عوام میں لیزر کے نام سے مشہور ہے ۔اس میں ایک خصوصی مشین کے ذریعے آواز کی لہروں (Ultrasound) سے موتیا ایک بہت چھوٹے سوراخ سے نکال لیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ علاج بہت موثر اور مفید ہے ۔لیکن ہر مریض کے لیے قابل ِعمل ہونے کا تعیّن متعلقہ معالج ہی کر سکتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں ایک خاص مادے سے بنا ہواعدسہ یا لینز( IOL )تہہ کر کے چھوٹے سوراخ میں سے آنکھ کے اندر ڈالا جا سکتا ہے۔ اس لئے ٹانکے لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور زخم جلد بھر جانے کی وجہ سے نظر کی بحالی کا عمل نسبتاً تیزی سے ہوتا ہے۔
Popular Search
phaco