لوسینٹس نامی ٹیکے ((Injection Lucentisکو جون2006 میں ترقسم کے مرکزِنظر کے بگاڑ کے علاج کے لیے( FDA) ایف۔ڈی۔اے سے منظوری ملی۔ جس نے مزید نظر ضائع ہونے سے بچانے میں مثبت نتائج دیئے۔لوسینٹس((Lucentisسے بینائی بہتر بھی ہوئی ہے۔یہ دوا آنکھ کے اندرونی پچھلے حِصّے میں غیر معمولی خون کی نالیاں بننے سے روکتی ہے۔ایسی طرح ایک دوسری آف لیبل دووائی جسے اےواسٹین (Avastin) کہتے ہیں۔ لوسینٹسLucentis) (کی طرح کام کرتی ہے۔( Aflibercept) اےفلی برسیپٹ ایک اور دوا ہےجو تر قسم کے مرکزِ نظر کے بگاڑ کے علاج میں موثر پائی گئ ہے۔وژیوڈائن Visudyne) ( مرکزِنظر کے تر قسم کے بگاڑ کے علاج کے لیےپہلی دوائی تھی۔ جس کو خاص طور پر ان مریضوں کے لیےاستعمال کیا جاتا تھا ۔جن میں مرکزِنظر کے نیچے روابیتی خون کی نالیاں موجود تھیں ۔وژیوڈائن ( (Visudyne اور لیزر کو فوٹوڈائی نیمک طریقہ علاج میں استعما ل کیاجاتا ہے۔ان دنوں وژیوڈائن (Visudyne) بہت ہی کم استعمال ہوتی ہے۔چند معالج نامیاتی حیاتیں زنک جیسے نمکیات تجویز کرتے ہیں۔جو ایک تحقیق کے مطابق مریض میں مرکزِنظر کے انتہائی بگاڑ کے خطرے کو 28 فیصد تک کم کرتی ہیں۔جن مریضوں کو مرکزِنظرکے بگاڑ کی وجہ سے بینائی کے مسائل ہوں، انھیں ضعفِ بصارت کے آلات سے پڑھنے،کمپیوٹر استعمال کرنے اور دیگر کاموں میں مدد مل سکتی ہے۔
Popular Search
phaco
مرکزِنظر کے بگاڑ کا کیا علاج فی الحال موجود ہے؟
1 min read