مرکزِنظر کے بگاڑ کی درجہ بندی “خشک “یا “تر” میں کی گئی ہے۔
خشک قسم(Dry Type) تر کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔(تقریباً90فیصد مریضوں میں) یہ عمر کی زیادتی اور مرکزِنظر کے خلیوں کےسکیٹر نے ، مرکزِنظر میں روغن کے جمع ہونے یا ان دونوں وجوہات کے نتیجے میں واقع ہوتی ہے۔
تر قسم(Wet Type) میں آنکھ کے پردہ ءِبصارت میں خون کی نئی نالیاں بن جا تی ہیں ۔اور خون میں سے رطوبت رِسنے لگتی ہے۔جس کے اخراج سے پردہءِ بصارت کے خُلیات مرنے لگتے ہیں اور مرکزی نظر میں تاریک نقطے پیدا ہو جاتے ہیں۔