ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔جیسے کہ اوزون کی باریک ہوتی تہہ کی وجہ سے ہما رے ماحول میں بالائے بنفشی روشنی کی زیادتی، لوگوں کی لمبی عمر ، ماحولیاتی آلودگی، سگریٹ نوشی، خوراک کی کمی اور موٹا پا وغیرہ۔ایک اور وجہ ہماری بڑھتی ہوئی عمر والی آبادی بھی ہو سکتی ہے۔کیونکہ مرکزِنظر کے بگاڑکا خطرہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ بڑھتاچلا جاتاہے۔اگرچہ مرکزِنظر کے بگاڑ سے بچنےکا کوئی یقینی طریقہ نہیں ہے۔لیکن جب آپ باہر جائیں تو نظر کی عینک یا دھوپ کی عینک جو بالائے بنفشی شعاعوں سے 100 فیصد بچاتی ہے۔اور چھجےدارٹوپی کا استعمال بھی کریں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال بھی رکھیں۔
Popular Search
phaco